اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے بدہ کو پارلیمنٹ میں اپنی ملاقات اور بات چیت میں جنوبی لبنان کے حالات کے بارے میں کہا کہ جس علاقے میں حزب اللہ نے کاروائی کی ہے وہ لبنان کے مقبوضہ علاقے کا ایک حصہ ہے۔ درایں اثنا صیہونی وزيراعظم نتن یاھو نے آج دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فوج، حزب اللہ کی کاروائی کا جواب دے گی۔ رپورٹوں کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے دوایئرپورٹ آج بندکردیئے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ بدھ کے دن شبعا فارم میں اسرائیل کی فوجی گشتی گاڑی پر حزب اللہ کی کاروائی میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اورکئي زخمی ہوگئے۔ رپورٹوں کے مطابق ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد چار سے پندرہ تک بتائی جارہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲